دا ویمپائر آرون سیزن ٹو
دا ویمپائر آرون سیزن ٹو از تعبیر خان قسط نمبر4
آج موسم بہت خوشگوار تھا صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے بارش کے اثار تھے ۔۔۔ زالفہ یونی سے نکل کر اپنی مما سے ملنے جانے کے لیے ٹیکسی میں بیٹھ گئی آج وہ گرے رنگ کی فراک میں ملبوس تھی گرے رنگ کا shefun کا dupta لے رکھا تھا بالوں کو آگے سے سوئز رول کی شکل میں کیچر میں مقید کیے ہوئے تھے پیچھے کے بال کھولے چھوڑے تھے ۔۔۔
پورے راستہ وہ اپنی انگلی میں پہنے رنگ کو دیکھنے میں معصروف تھی پھر اچانک اُس سے امیلی کا خیال آتا ہے تو پارس سے فون نکل کر امیلی کو کال ملاتی ہے پر دو سری طرف فون ،،سوئچ ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اف امیلی اف کہاں چلی گئی تم ۔۔😕😕 فون کو واپس بیگ میں رکھتے ہوئے کہتی ہے ۔۔۔
کھڑکی سے باہر دیکھنے لگتی ہے ۔۔۔۔۔
کچھ ہی دیر میں زالفہ اپنے گھر پہنچ جاتی ۔۔۔ ٹیکسی والے کو رینٹ دے کر ٹیکسی سے باہر آتی ہے ۔۔
ڈور بیل بجاتی ہے ۔۔۔ اُس کے چہرہ پر پریشانی آجاتی ہے امیلی کو لے کر ۔۔۔
اسکی مما کچن میں اُس کے لیے ڈنر تیار کررہی ہوتی ہیں آج وہ ہوٹل سے جلدی ہی واپس آگئی تھی ڈور بیل کی آواز پر کاملا دروازہ کھولتی
دروازہ کھولتے ہی زالفہ اپنی مما کو گلے لگا لیتی ہے ۔۔ اور پھر اپنی مما کے ساتھ اندر چلی جاتی ہے ۔۔۔ ، کیا کررہی تھیں ۔۔۔ ہوٹل نہیں گئی آپ آج ۔۔۔
گئی تھی تم نے کہا تھا ۔ ۔۔ آو گی تم اسلیے جلدی آگئی ۔۔۔
ارون نے تو کہا تھا آپ ہمارے ساتھ شیفٹ ہوجائے اور آپ کو گھر پر آرام کرنا چاہیے کیوں کہ آپ اب میری ذمداری ہیں پر میں نے اُس سے مانا کردیا
ہاں مما ارون ٹھیک تو کہہ رہا ہے اب آپ کو آرام کرنا چاہیے ۔۔۔
تم یہ کس طرح سے بات کررہی ہو ۔۔" کہہ رہا ہے " وہ تمھارا حسبنڈ ہے 😡 زالفہ کی مما زالفہ کو غصہ سے ڈانٹتے ہوئے کہتی ہیں ۔۔۔
بھئی مما مجھ سے اس طرح بات نہیں ہوتی وہ کہہ رہے ہیں ، وہ کررہے ہیں ۔۔۔ ایسا لگتا ہے اردو گرامر پڑھ رہی ہوں ۔۔۔
مجھے کچھ نہیں سننا بس اب تم اس طرح بات نہیں کرو گی ۔۔۔
ارون بھی سوچتا ہوگا کہ کیسی تربیت کی ہے اس کی مما نے ۔۔۔
اف او مما نہیں وہ کچھ نہیں سوچتا ۔۔۔ ! یہ بولتے ہوئے زالفہ اپنے دل میں سوچتی ہے
🙄🙄۔۔۔
بس وہ میری سوچ پڑھتا ہے ۔۔۔
۔۔ امیلی کا بتا ئیں کہاں گئی ہے وہ ۔۔۔ اُس کا سیل فون بھی بند ہے ۔۔۔ زالفہ کاوچ سے ٹیک لاگتے ہوئے پوچھتی ہے
وہ آئی تھی مجھ سے ملنے وہ پیرس شفٹ ہوگئی ہے ۔۔۔ زالفہ کی مما اُٹھتے ہوئے کہتی ہیں شاید ان کو کچن میں جانا تھا ۔۔۔
پر مما وہ کیسے جاسکتی ہے اس ویک سے پیپر اسٹارٹ ہونے والے ہیں اسے تو اسٹدے کا بہت شوق ہے وہ اپنا یہ سال کیسے خراب کرسکتی ہے ۔۔ زالفہ بولتی ہے ۔
اُس سے خود نہیں پتا تھا بس اُس سے ایک دن پہلے ہی بتایا اس کے ڈیڈ نے وہ بہت رو رہی تھی ۔۔۔۔۔ اس نے کہا تھا وہ تمھیں بہت مس کرے گی ۔۔۔ کاملا زالفہ سے کہتی ہیں ۔۔
اچھا میں اب کچن میں جارہی ہوں ۔۔۔
زالفہ کی آنکھیں نم ہوگئی تھی وہ اُس کی واحد بیسٹ فرینڈ تھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
کچن لاونچ کے بلکل سامنے تھا ۔۔
اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتی ہے اور اُٹھ کر کچن میں چلی جاتی ہے ۔۔۔
کیا بنایا ہے اپنے ۔۔۔ مما ۔۔
بریانی ، شامی کباب ، اور سوئز رول اور سویٹ ڈیش ۔۔۔
واہ ۔۔۔۔ زالفہ سوئز رول کو اُٹھاتی ہوئے بولتی ہے ۔۔۔
زالفہ یہ کیا طریقہ ہے واپس رکھو ۔۔۔ جب ارون آئے گا تو اُس کے ساتھ کھانا ۔۔۔
😵 ُاف او جب بھی کھالو گی پر ابھی تو کھانے دیں
۔۔۔ زالفہ منہ بناتے ہوئے کہتی ہے ۔۔۔
ارون کو فون کرو اور اُس سے کہو آجائے ہم ڈنر پر ویٹ کررہے ہیں ۔۔
زالفہ سوئز رول کھاتے ہوئے کچن سے نکل جاتی ہے
۔ اور کاوچ پر بیٹھ کر پارس سے فون نکل کر ارون کا نمبر ڈائیل کرتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ دوسری طرف کال جارہی ہوتی ہے ۔۔۔
ہیلو ارون تم کب تک آو گے ، مجھے بھوک لگی ہے جلدی آو ۔۔۔ دوسری طرف کال اُٹھالی گئی تھی ۔۔
اچھا میں کچھ دیر میں پہنچتا ہوں کہہ کر کال disconnet کر دیتا ہے
میسج کی ٹون بجتی ہے ۔۔۔ فون پر نگاہ ڈالتا ہے تو زالفہ کا میسج ہوتا ہے ۔۔۔ میسج کھولتا ہے ۔
کال کیوں disconnect کی ۔۔۔ 😡
اور ساتھ میں غصہ والی امو بنی ہوتی ہے ۔۔۔ پھر ہوٹل سے نکل کر بیٹھ کر گھر کی سپیڈ بڑھا دیتا ہے بنا رپلائے کرے
ارون سے بات ہوگئی تو زالفہ یہاں آو اور سلاد بناو ۔۔۔ کاملا کچن سے زالفہ کو آواز لگتی ہیں ۔۔۔ فون پارس میں ڈال کر
اٹھ کر کچن میں چلی جاتی ہے ۔۔۔ ٹرے میں رکھی سبزیوں کو دھو کر ڈائنگ ٹیبل پر بیٹھ کر کٹنے لگتی ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہانچ منٹ میں ارون وہاں پہنچ جاتا ہے
ڈور بیل کی آواز پر زالفہ ڈور کھولنے جاتی ہے ۔۔۔ گیٹ کھولتی ہیں تو ارون کھڑا ہوتا ہے ۔۔
اتنی جلدی کیسے آگئے ۔۔۔
اپنی پاورز سے ، ارون کہتا ہے ۔۔
تو اندر بھی ایسے ہی آجاتے ڈور بیل بجانے کی کیا ضرورت تھی ۔۔۔
تمھارے لیے آیا ہوں سارے کام چھوڑ کر کہ میری پرینسس کو بھوک لگی ہے ۔۔۔
😍😍 زالفہ ۔ blush کرنے لگتی ہے ۔۔۔
دروازہ پر ہی کھڑے رکھنے کا ارداہ ہے کیا یا اندر بھی بلاو گی ۔۔۔
او سوری ۔۔۔
راستہ دے کر خود گیٹ بن کر کے ارون کے ساتھ لاونج میں آجاتی ہے
کاملا لاونج میں آتی ہیں ارون کو دیکھ کر ۔۔
ارون مسکر کر ان کی خیریت پوچھتا ہے ۔۔۔
ارون تم بیٹھو صوفہ کی طرف اشار کرتی ہیں میں کھانا لگواتی ہوں ۔۔۔
تھنک یو بولتا ہوا ارون بیٹھ جاتا ہے
زالفہ ڈائنگ ٹیبل پر کھانا لگنے چلی جاتی ہے پر اس سے ارون کی نظرے اپنے اوپر محسوس ہوتی ہے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
کھانا لگا کر ارون کے پاس آتی ہے ۔۔۔
کھانا لگ گیا آجاو ارون
اور اس طرح دیکھنا بن کرو مجھے شرم آرہی ہے ۔۔۔ زالفہ بولتے ہوئے ڈائنگ ٹیبل کے پاس چلی جاتی ہے ارون بھی زالفہ کے ساتھ جا کے ڈائنگ کی چئر پر بیٹھ جاتا ہے
کاملا بھی آکے بیٹھ جاتی ہیں ۔۔